افغانستان : طالبان کا کرونا ویکسین کی حمایت کا اعلان


افغان طالبان نے کرونا وائرس ویکسین مہم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس مہم کے لیے جنگ سے تباہ حال افغانستان کو 112ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد عالمی ادارہ صحت کے کووکس پروگرام کے توسط سے دی جائے گی، افغان طالبان کی جانب سے اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ ستمبر سے طالبان باغیوں اور حکومت کے مابین امن مذاکرات جاری ہیں تاہم افغانستان میں بدستور دہشت گردانہ حملوں کے واقعات جاری ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان ویکسینیشن ڈرائیو کی” مدد اور اسے سہولت‘‘ فراہم کریں گے۔ افغانستان میں یہ مہم صحت کے مراکز کے تعاون سے چلائی جائے گی۔

افغانستان کے صحت کے شعبے سے منسلک ایک عہدیدار نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے کووکس پروگرام کے تحت 3کروڑ 80 لاکھ کی آبادی کے 20 فیصد کو ویکسین فراہم کی جاسکے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.