ضلع خیبر میں 20 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل


ضلع خیبر: باڑہ میں تاریخی فیصلے میں 20 سال سے زائد پرانا زمینی تنازعہ قبا ئلی رسم و رواج و جرگہ نے حل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تحصیل باڑہ قبیلہ بر قمبر خیل کی ذیلی شاخ درے پلارے اور باڑہ قوم کے مابین عرصہ دراز سے مشترکہ زمین ڈاگرے پر جاری زمینی تنازعہ حل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جرگہ ممبران حاجی نیاز گل، حاجی جان بدین، خیال حیدر، حاجی منگل، حاجی ولایت، حاجی ابراہیم اور واجد خان آفریدی نے کئ دنوں سے جاری مذاکرات کے بعد فیصلہ کرکے دونوں فریقین کی دشمنی دوستی میں بدل دی۔

جرگہ ذرائع کے مطابق دوسرے فریق کو زمین کیساتھ ایک عدد مکمل مکان بھی حوالے کیا گیا۔

جرگہ ممبران کے مطابق انکی کوششوں سے قبائل کے دونوں ذیلی شاخوں درے پلارے اور باڑہ قوم کے ہزاروں لوگ خون خرابے سے بچ گئے اور عرصہ دراز سے جاری زمینی تنازعہ بخیریت حل ہوا۔

دوسری جانب سے جرگہ ممبران اور علاقائی لوگوں نے جرگے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قبیلہ بر قمبر خیل نے ہر دور میں امن و آمان کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون کیا۔

 

 


Leave A Reply

Your email address will not be published.