اداکارہ شروتی ہاسن کی نئی لو سٹوری سامنے آ گئی


بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے گذشتہ روز ہی اپنی 35 وی سالگرہ منائی ہے، اس موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے بعد سے ان کے افیئر کے حوالے سے نئی افواہیں چل پڑی ہیں۔

گذشتہ روز شروتی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنے 2 دوستوں کے درمیان کھڑی ہیں۔

اس دوران ان ہی میں سے ایک دوست سنتانو ہزاریکا ‘جو کہ ایک ٹیٹو آرٹسٹ ہیں’ نے بھی انسٹاگرام پر وہی تصویرپوسٹ کی جب کہ ایک اور پوسٹ میں سنتانو ہزاریکا نے شروتی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آرہے ہیں، اسی طرح ایک اور پوسٹ میں انہوں نے شروتی کو ‘پرنسس’ کہہ کر سالگرہ کی مبارک باد دی۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں خبریں چل پڑیں کہ شروتی کو ایک مرتبہ پھر پیار ہوگیا ہے اور سنتانو ہزاریکا ان کے بوائے فرینڈ ہیں۔

 آج ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سنتانو ہزاریکا اور شروتی کو ائیرپورٹ پر ساتھ آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پھر اس کے بعد شروتی کو ان کا انتظار کرتے اور پھر سنتانو ہزاریکا کو بھاگتے ہوئے ان کے پاس آکر انہیں ٹکٹ تھماتے دیکھا جاسکتا ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنا ٹکٹ بھول گئی تھیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شروتی اور سنتانو ہزاریکا کے افیئر کی خبروں کو مزید تقویت ملی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شروتی ہاسن اپنے دوست مائیکل کورسل کے ساتھ تھیں تاہم 2019 میں دونوں کے درمیان راہیں جدا ہوگئی تھیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.