امریکا پاکستانی عدالت کے احکامات پر ناراض


وائٹ ہاؤس نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم کی رہائی کے پاکستانی عدالت کے احکامات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان Jen Psaki نے بریفنگ میں حکومت پاکستان پر زرو دیا کہ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔
اس سے پہلے ترجمان اٹارنی جنرل آفس پاکستان کہہ چکا ہے کہ ڈینئل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست داخل کی جائے گی جس میں سپریم کورٹ سےدرخواست کی جائے گی کہ عمرشیخ اور اس کے ساتھیوں کی بریت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اور عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.