شیخوپورہ :مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد قتل


شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مریدکے میں قلعہ مسیتاں ہدو میں بٹ گروپ نے مخالف قصاب گروپ کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قصاب گروپ کا سربراہ ریاست، بیٹا رؤف، گن مین معراج دین اور دوبھائی وقار اور عامر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک زخمی رمضان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپو ں میں چند روز قبل صلح ہوئی تھی، دیرینہ دشمنی اب تک ایک درجن افراد کی جان لے چکی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.