پولیس نے کم سن ڈرائیور کا پتا لگا لیا


ملتان پولیس نے بوسن روڈ پر گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ لگالیا۔

بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا 6 سال کا بیٹا فہد ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔

پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ 3روز قبل بوسن روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.