کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا حدف


جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے اور پاکستان کو فتح کیلئے 88 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو اسے صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

چوتھے دن کی پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کیشپ مہاراج کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو یادگار آغاز فراہم کیا جبکہ دو اوورز بعد یاسر شاہ نے جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کی اہم وکٹ حاصل کی۔

40 رنز بنانے والے ٹیمبا باووما کے سوا کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.