بختاور بھٹو زرداری کی رخصتی کی تصاویر


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر جاری کردیں۔

اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ میری جانب سےدونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی مبارک باد۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری آج محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کےقریبی افراد شریک ہوئے۔ 

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.