دنیا کی سب سے بہترین اداکارہ ہوں، کنگنا رناوت

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان دنوں مختلف تنازعات میں الجھنے کے باعث شدید مالی نقصان کا سامنا ہے اور کئی معروف برانڈز نے ان سے معاہدے منسوخ کردیے ہیں۔

تاہم اس کے باوجودکنگنا کےغرور میں کمی نہیں آئی اور اب انہوں نے خودکو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی سب سے بہترین اداکارہ قرار دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پر کنگنا کی جانب سے اپنی آنے والی فلموں ‘تھلاوی’ اور ‘دھکڑ’ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ دونوں میں بالکل مختلف کردار ادا کررہی ہیں۔

کنگنا کا کہنا ہےکہ بڑے پیمانے پر تبدیلی اور معیار جو میں پیش کرتی ہوں، اس وقت زمین پر کوئی اداکارہ ایسا نہیں کررہی۔

انہوں نے 21 آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ وہ نہ صرف ان کی طرح مختلف کردار ادا کرنے خام صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ وہ ہالی وڈ اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں بھی رکھتی ہیں۔

کنگنا رناوت نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ اپنے اس دعوے پر بحث کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی اس سیارے(زمین) پر موجود مجھ سے بہتر اداکارہ دکھا دے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنا یہ تکبر چھوڑ دوں گی لیکن تب تک میں اس فخر پر قائم رہ سکتی ہوں۔

خیال رہےکہ کنگنا اپنی نئی آنے والی فلم تھلاوی میں بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ اور سابق اداکارہ جے للیتا کا کردار ادا کررہی ہیں جب کہ دوسری فلم ‘دھکڑ’ ایکشن سے بھرپور ہے جس میں کنگنا ایک جاسوس کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں