اداکار عامر خان کی بیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی

بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے فٹنس ٹرینر اور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کردی۔

عامر خان کی بیٹی آئرا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرام رہتی ہیں اور بلا جھجک اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

گذشتہ چند عرصے سے دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا میں سامنے آرہی تھیں اور جب آئرا خان نے گذشتہ دنوں اپنے ایک کزن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اس میں بھی ان کے ساتھ نوپور شیکھر نظر آرہے تھے جس سے چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

اب آئرا خان نے ‘پرامس ڈے’ وعدے کا دن کے موقع پر نوپور کے ساتھ لی گئی تصویر انساگرام پر شیئر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں آئرا نے لکھا ہے کہ تہمارے ساتھ وعدے کرنے ایک اعزاز ہے، پوسٹ میں آئرا نے #myvalentine کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

آئرا کی پوسٹ پر ان کے دوستوں اور احباب نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ  آئرا خان تھیٹر ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں اورگذشتہ 4 سالوں سے وہ ڈپریشن کا بھی شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں