دپیکا پڈوکون نے انٹرنیٹ پر گالیاں دینے والے شخص کو منہ دکھانے کے لائق نہیں چھوڑا

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام میسج پر گالیاں دینے والے شخص کا نام اس کے پیغامات سمیت شیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج میں ایک شخص کی جانب سے بھیجی گئی گالیوں کا اسکرین شاٹ لے کر شیئرکردیا۔

اسکرین شاٹ میں نہ صرف اس شخص کی جانب سے دی گئی گالیاں واضح تھیں بلکہ اس کا نام بھی واضح تھا۔

ساتھ ہی دپیکا نے طنزاً لکھا کہ ’واہ! آپ کے گھر والوں اور دوستوں کو آپ پر بے حدفخرہوگا’۔

بعدازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری سے اسکرین شاٹ کو ڈیلیٹ کردیا تاہم اس دوران دیگر صارفین نے اس کا اسکرین شاٹ لے لیا اور اب سب اس شخص کی حرکات پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور اسے ملامت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں