ہتھیار ساز روسی کمپنی “کلاشنی کوو” کون سا نیا ہتھیار مارکیٹ میں لا رہی ہے؟ جانئیے


ہتھیار بنانے والی “کلاشنی کوو” نامی روسی کمپنی 5،56 ملی میٹر اے کے 19 رائفل پہلی بار غیرممالک میں منظر عام پر لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

کمپنی نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ یہ رائفل IDEX 2021 نامی ہتھیاروں کی نمائش میں پیش کی جائے گی جو 21 تا 25 فروری متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی۔ 

کمپنی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے کئی ممالک اس نئی رائفل میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں کیونکہ اے کے 19 رائفل گرم اور مرطوب موسم میں انتہائی موثر ہوگی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس رائفل کے لیے 5,56х45 ملی میٹر کے کارتوس درکار ہیں جو دنیا بھر میں مستعمل ہیں۔

کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل دمیتری تاراسوو نے زور دے کر کہا کہ “یہ رائفل عالمی منڈی کے لیے ہی بنائی گئی اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے غیرملکی گاہک اس میں بہت دلچسپی لیں گے۔”


اپنا تبصرہ بھیجیں