محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کر دیا


محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں اگلے ہفتے چار سے پانچ دن موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے۔ تاہم آنے والےدنوں میں موسمی تبدیلی کےباعث  دن میں درجہ حرارت بڑھے گا اور 39 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جاسکتا ہے۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی نہیں آئے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا ہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.