آسٹریلیا میں شدید بارشیں، بدترین سیلاب آگیا، سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
بارش کے نتیجے میں آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور ریاستی دارالحکومت سڈنی کے زیریں علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
کئی مقامات پر سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور اسکول بھی پیر کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ کچھ دن تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے آنے والے چند دن تک صورتحال میں بہتری ممکن نہیں۔






