مذہب کی طرف مائل ہونے والی سابقہ اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے والی ثنا خان انسٹا گرام پر اب اپنے شوہر کے ہمراہ حسین جگہوں کی تصویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ اپنی ہی ایک جاری کردہ تصویر میں انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
ثنا خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں وہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں بیٹھی ہاتھ میں کافی لئے باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ جو کافی وہ پی رہی ہیں اس پر سونے کی پرت چڑی ہوئی ہے۔
ثنا خان نے ناشتے کی چند تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہر دنیا کی بلند و بالہ عمارت برج خلیفہ کی ٹاپ پر سونے کی پرت چڑی ہوئی کافی کے ساتھ ناشتہ کروا کے سرپرائز دے۔