ملکی حالات پر 70 فیصد پاکستانیوں کا کیا کہنا ہے؟ جانئے اس سروے میں


ایک سروے میں 73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت  کو غلط قرار دیا ہے جب کہ 70 فیصد نے موجودہ ملکی حالات کو پریشان کن کہا ہے۔

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیاسروے جاری کردیا  ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی کی وجہ بنی ہے۔

64 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو خراب کہا ہے اور 36 فیصد نے اچھا قرار دیا ہے۔

 ملکی معاشی صورت حال میں آئندہ 6 ماہ میں بہتری کےسوال پر 41  فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جب کہ 72فیصد نے بہتری کےلیے پُر امید ہونےکا کہا ہے۔ 


Leave A Reply

Your email address will not be published.