جہانگیر ترین کی یوٹیلٹی اسٹورز کو بڑی پیشکش


تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو مزید 20 ہزار میٹرک ٹن چینی فروخت کرنے کی پیشکش کردی-

حکومتی رہنما جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مزید 20 ہزار میٹرک ٹن چینی فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، جہانگیر خان ترین کی شوگر ملوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 92 روپے 75 پیسے سے 93 روپے فی کلو تک کے حساب سے بولیاں دی ہیں-

تاہم حمزہ شوگر مل نے سب سے کم 91 روپے 94 پیسے فی کلو کے حساب سے بولی دی ہے- فی کلو آٹھ روپے اخراجات کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی ایک سو روپے میں پڑے گی-

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےچینی کے چالیس ہزار میٹرک ٹن ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں جس میں جہانگیر خان ترین کی چھ شوگر ملوں سمیت مجموعی طور پر بارہ شوگر ملوں نے حصہ لیا-

آخری ٹینڈر کے مقابلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو تقریبا ڈھائی روپے فی کلو کے حساب سے کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں ہیں-

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق چینی کی موصول بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ابھی تک چینی خریدنے کا فیصلہ نہیں ہوا-


Leave A Reply

Your email address will not be published.