وزیراعظم عمران خان کو سابقہ اہلیہ جمائما نے کھری کھری سنا دیں


وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے عمران خان  کو  ان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے  سے متعلق بیان پر  کھری کھری سنا دیں ۔

جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کے بیان پر مبنی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور لکھا کہ ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے۔

اگلی ٹوئٹ میں جمائما نے مزید لکھا کہ  ’میرا خیال ہے کہ یہ ترجمے کی غلطی ہے یا [عمران خان کی] بات کو غلط پیش کیا گیا ہے کیونکہ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.