وزیر اعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج


وزیر اعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت گھی پر سبسڈی میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکچ کے تحت گھی پر سبسڈی 2 ارب 70 کروڑ روپے کردی گئی۔

وزارت صنعت و پیداوار نے گھی پر ایک ارب 29 کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز کی تھی وزارت صنعت و پیداوار نے گھی پر 43 روپے فی کلو سبسڈی تجویز کی تھی، تاہم وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد گھی پر سبسڈی 90 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کیلئے رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے تحت آٹے پر 2 ارب 19 کروڑ 66 لاکھ روپے ، چینی پر 2 ارب ، کوکنگ آئل پر 28 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ مجموعی طور پر 7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.