کراچی میں گرمی شدت اختیار کر گئی


کراچی میں آج بھی گرمی زوروں پر رہی اور  پارہ 41 ڈگری کو چھوگیا، کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہا، دوپہر میں سمندری ہوائیں معطل رہیں۔

 شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں چلتی رہیں  تاہم دوپہر دو  بجے تک پارہ 41ڈگری کو چھو گیا۔

شہر میں کل بھی موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے اور درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مٹھی میں بھی 41 ڈگری  اور حیدر آباد، لاڑکانہ اور رحیم یارخان میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈکیا گیا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.