امریکی خلائی ایجنسی (ناسا) نے ہیلی کاپٹر مریخ پر پرواز کر کے تاریخ رقم کردی


امریکی خلائی ایجنسی (ناسا) کے منی ایچر روبوٹ ہیلی کاپٹر "انجینیوٹی” نے مریخ کی سر زمین پر پرواز کر کے تاریخ رقم کردی، ہیلی کاپٹر کنٹرولڈ پرواز کے ساتھ مریخ پر پرواز کرنے والا پہلا ہیلی کاپٹر بن گیا۔

چار  پاؤنڈ کے ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہو کر پرواز کی اور دوبارہ مریخ کی سطح پر لینڈ کر گیا، ہیلی کاپٹر نے اس دوران مریخ کی سرزمین پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی۔

 انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کو خلائی جہاز ’پرسیویرینس روور‘ کے ساتھ مریخ پر اتارا گیا تھا، پرسیویرینس روور اور انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کو مریخ مشن کے تحت مریخ پر زندگی کے ممکنہ اثرات تلاش کرنے ہیں۔

 


Leave A Reply

Your email address will not be published.