کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک اچھی خبر


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے  ملاقات کی۔

اپنی ٹوئٹ میں برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 16سال بعد اس سال اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی  اور اگلے سال انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں،  اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ برطانوی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اس سے شہریوں کو مزید تفریج کا ماحول میسر آئے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.