بھارتی اداکارہ  شروتی ہاسن کو مداح کیوں پسند کرتے ہیں؟


P0

بالی ووڈ کے نامور اداکار کملا ہاسن کی  بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی دلفریب انداز والی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس پر ان کے مداح دل کھول کر پسند اور کمنٹس کرتے ہیں ۔انکی تازہ تصاویرانتہائی منفرد لباس اوربے باک انداز میں منظر عام پر آئی ہیں جس پر ان کے مداحوں نے کہا ہےکہ’’ یہ تو شرلن چوپڑا کا ٹاپ ہے‘‘۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کےمطابق  مشہور اداکارہ اور سپرسٹار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن جتنی اپنی اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ، اس سے کہیں زیادہ وہ اپنی خوبصورتی اورگلیمرس انداز کی وجہ سے فینس کے درمیان موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ اداکارہ شروتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس پر ان کے مداح دل کھول کر لائیک اور کمنٹ کرتے ہیں۔

تازہ پوسٹ میں شروتی ہاسن نے اپنی کچھ انتہائی گلیمرس اور بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کا انداز  کافی الگ ہے اور فینس کو یہ فوٹوشوٹ کافی پسند آرہا ہے۔ ان تصاویر میں شروتی کا انداز غضب کا لگ رہا ہے۔ انہوں نے نیٹ والا ٹاپ پہنا ہوا ہے اور کھلے بال و ڈارک لپ سٹک میں کافی ہاٹ لگ رہی ہیں ۔

 شروتی ہاسن نے حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں ان سبھی شوبز شخصیات کو لتاڑا تھا  جو اس کورونا بحران کے درمیان چھٹیاں منانے مالدیپ جارہے ہیں۔

شروتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک میں لوگ متعدد بحرانوں سے پریشان ہیں  تو ایسے میں ماسک اتار کر سوئمنگ پول سے تصاویر شیئر کرنا  غلط ہے ۔یاد رہےکہ رنبیر پور ، عالیہ بھٹ ، سارا علی خان ، ٹائیگر شراف ، دشا پاٹنی ، جھانوی کپور وغیرہ کورونا وبا کے درمیان مالدیپ میں چھٹیاں منانے گئے تھے۔

اداکارہ شروتی ہاسن جلد ہی ساؤتھ کے مشہور اداکار وجے سیتوپتی کے ساتھ  نئی فلم میں نظر آئیں گے ۔اس کے علاوہ شروتی ہاسن جلد ہی پربھاس کی فلم ’’سلار ‘‘میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

بھارت میں ہونیوالے حالیہ اسمبلی انتخابات میں شروتی ہاسن اور ان کی بہن اکشرا ہاسن نے اپنے والد کیلئےبھر پورتشہیری مہم چلائی تھی ، جنوبی بھارت کی فلموں کے ساتھ ساتھ شروتی ہاسن بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیر چکی ہیں ۔ شروتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور فینس ان کے ہر اسٹائلس کو فالو کرتے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.