1974 میں سیل ہونے والا دنیا کا ویران ترین ائیرپورٹ

رپورٹ خضر منظور


1974 میں سیل ہونے والا دنیا کا ویران ترین ائیرپورٹ قبرص کا ائیرپورٹ اپنےاندر حالات کی ستم ظریفی کی داستان سموئے ہوئے ہے۔

یونان اور ترکی کے درمیان تقسیم شدہ جزیرے قبرص میں موجود یہ ائیرپورٹ اقوام متحدہ کی  تحویل والے علاقے میں ہے۔

نکوسیا انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 47 سال کے دوران نہ کوئی جہاز لینڈ ہوا نہ ہی کسی جہاز نے یہاں سے اڑان بھری۔ ائیر پورٹ پر نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے جیسے وقت رک سا گیا ہو۔ 

دیکھ بھال اور مرمتی کام نہ ہونے کے باعث ہوائی اڈے کی عمارت اور رن وے خستہ حالی کا شکار ہونے کے باوجود اپنے تابناک ماضی کا مژدہ سناتے دکھائی دیتے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.