بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے، آئی ایم ایف


آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مطالبہ کر دیا 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے گردشی قرضےسے نمٹنے کیلئے فی یونٹ قیمت میں فوری 50 پیسہ اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے گردشی قرضہ مزید بڑھ جائے گا، جو آئندہ مالی سال 2800 ارب روپے ہو جائیگا، پاکستان نے اکتوبر اور جنوری میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 سے8پیسے کا اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فی الفوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناممکن ہے، اضافے سے بجلی چوری بڑھے گی، اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے طلب اورآمدن میں کمی بھی ہوسکتی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.