جنوبی افریقہ کے شہریوں نے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا

رپورٹ: خضر منظور


راتوں رات امیر ہونے کا جنون نے جنوبی افریقہ کے شہریوں نے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو ہیرا سمجھ کر ہزاروں لوگ اس علاقے میں پہنچ گئے۔

کرسٹل نما پتھر ایک ہزار 100 پاکستانی روپے سے ساڑھے 3 ہزار روپے تک فروخت بھی ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ حکام کی جانب سے تاحال ان پتھروں کے ہیرا ہونے تصدیق نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ جلد ماہرین کی ایک ٹیم وہاں پہنچے گی اور پتھروں کی جانچ کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی رپورٹ جاری کی جا سکے گی۔

جنوبی افریقہ کے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جگہ کو چھوڑ دیں کیونکہ وہ کورونا کو پھیلانے کا سبب بنیں گے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.