سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے مستعفی


پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ خالد منصور کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک مقرر کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ‘میں اللہ کے حضور اپنا سرتسلیم خم کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اہم ادارے سی پیک اتھارٹی کے تحت ایک پلیٹ فارم سے تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا اور مستقبل کی سمت کا تعین ہوا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعظم اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا’۔

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ‘سی پیک مستقبل کا تعین کردیا گیا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا، خالد منصور کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات ہیں’۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.