مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے

صوبوں کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ساڑھے سات ماہ کی تاخیر کے بعد آج ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس قریباً آٹھ ماہ بعد طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران کان مشترکہ مفادات کونسل کے 42 واں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل اور حکام شرکت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں…

مزید پڑھیں

نیب کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے ایل این جی ضمنی ریفرنس دائر کر دیا جس میں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان، شاہد عباسی کی ایئرلائن کے ایم ڈی چوہدری اسلم سمیت پانچ مزید کو ملزم نامزد کر دیا ہے۔ ضمنی ریفرنس کے مطابق ملزمان نے ایل این جی کا غیرقانونی ٹھیکہ دیا اور شاہد خاقان عباسی نے عوامی عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نجی کمپنی کو ایل این جی ٹھیکہ دے کر ایک…

مزید پڑھیں

پاکستان کی بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن کے لیے وکیل کرنے کی پیشکش

پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل کرنے کی پیشکش کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق بھارت سے سفارتی رابطہ کیا گیا ہے، تاہم بھارت نے جواب نہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ سیاسی نقشہ وقت کی ضرورت تھی، چاہتے ہیں او آئی سی مسئلہ کشمیرپرقائدانہ کردارادا کرے۔انہوں نے افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت بھی کی۔ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن کے لیے وکیل…

مزید پڑھیں

وفاقی پولیس نے پولیس ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان دھر لیے

ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ کھنہ پولیس کی کاروائی، جعلی سی آئی اے پولیس ملازم بن کر شہریوں کے ساتھ وارداتیں کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جعلی سی آئی اے پولیس ملازم بن کر شہریوں کے ساتھ وارداتیں کرنے والے  چار ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونشن برآمد ببی برآمد کر لیے گئے، ملزمان میں عدیل عباسی، حسیب عرفان اور راحیل شامل ہیں۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا…

مزید پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایل این جی ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس ادارے کو فوری ختم نہ کیا گیا تو یہ ادارہ پاکستان کو ختم کر دے گاْ۔ تفصیلات کے مطابق ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم جج محمد بشیر رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج اعظم خان نے سماعت بغیر…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم کے بیوروکریسی کی سمت درست کرنے کے لئے سخت فیصلے

وزیر اعظم کے بیوروکریسی کی سمت درست کرنے کے لئے سخت فیصلے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی تقرریوں کے لئے نئی روٹیشن پالیسی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی تقرریوں کے لئے نئی روٹیشن پالیسی کی منظوری دے دی، روٹیشن پالیسی 2020 یکم جنوری 2021 سے نافذ ہو گی، حکومت نے روٹیشن پالیسی میں خامی سے فائدہ اٹھا کر لمبے عرصے تک ایک ہی صوبے یا اسٹیشن پر تعیناتی کرانے والے افسروں…

مزید پڑھیں

بھارت نے 72 سالوں سے کشمیر پر جبراً قبضہ کر رکھا ہے،محمد میاں سومرو

سرپرست اعلی کشمیر یوتھ فورم اور وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا کہ بھارت نے 72سالوں سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کو جبرا غلام بنا کر رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے آئین میں تبدیلی کر کے آرٹیکل370اور 35A کے تحت کشمیر کو بھارت کا حصہ ڈکلیئر کرنے کی بھونڈی اورناکام کو شش کی ہے ۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ بھارت کشمیریوں…

مزید پڑھیں

زاہد حفیظ چوہدری نئے ترجمان دفتر خارجہ تعینات

زاہد حفیظ چوہدری کو پاکستان کے دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری اِس وقت وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اور سارک تعینات ہیں جو امریکا، افغان اور امور کشمیر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری کا وزارت خارجہ ہیڈ کوارٹر اور فارن مشنز میں 26 سال کا تجربہ ہے اور وہ واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری کو عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔…

مزید پڑھیں

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری، تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 6 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک بار پھر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فائرنگ سے فتح پور گائوں…

مزید پڑھیں

ایف بی آر نے پریس میں چھپنے والی خبروں کی تردید کر دی

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے ادارے نے وضاحت کر دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایف بی آر اصلاحات کے حوالےسے پریس کے کچھ حصے میں چھپنے والی خبروں کی پرزور تردید کی ہے اور وضاحت جاری کی ہے کہ ایف بی آر اصلاحات پر ایف بی آر کے سینئر حکام کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پریس میں اس حوالے سے چھپنے والی خبریں بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی ہیں۔ ایف بی آر نے وضاحت میں مزید کہا کہ ایف بی آر…

مزید پڑھیں