بھارت: عبادت گاہیں، شاپنگ مالز اور ریستوران کھولنے کی اجازت

نئی دہلی — بھارت میں کرونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے باوجود حکومت لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے ملک بھر میں آٹھ جون سے عبادت گاہیں، دفاتر، شاپنگ مالز اور ریستوران کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ لیکن ان مقامات پر اب پہلے کی طرح رش کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ سینیٹائزر کے استعمال، ماسک اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی پابندی ہو گی۔ حکومت نے اُن مقامات جہاں کرونا کے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، اُنہیں فی الحال نہ کھولنے کا فیصلہ…

مزید پڑھیں

میانوالی میں ژالہ باری نے تباہی مچا دی

میانوالی: گذشتہ رات ہونے والی ژالہ باری سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل تباہ، ژالہ باری سے کئی پرندے مر گئے ، گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔  ایم این اے امجد خان کا کہنا ہے ضلع میانوالی میں گندم کی تیاراسی فیصد گندم مکمل تباہ ہو گئی ہے جس سے کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔   ڈی سی میانوالی نے علاقے میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ اہل علاقہ نے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

کورونا لاک ڈاؤن: پاکستانی حسیناوں کے چہرے بدلنے لگے

ہماری شوبز کی ایکٹرسزیوں بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں مگر گزشتہ چند دنوں سے ان حسیناوں کی کچھ ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر آرہی ہیں جو ہر جگہ زیر بحث ہیں۔ ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے اور اسی وجہ سےلاک ڈاؤن بھی بند ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث تمام سرگرمیاں معطل ہیں اور اداکارائیں بھی بیوٹی پارلرز جانے سے قاصر ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ بیوٹی پارلرز بند ہونے…

مزید پڑھیں

بیوی کو گندے پانی کی چائے پلانے والا سعودی شہری گرفتار

مکہ مکرمہ: سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لوگ حیران رہ گئے- جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھی افسوس اورشدیدغم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری گندا پانی کپ میں لے کر اس سے چائے بنا رہا ہے اور اسے اپنی بیوی کو پیش کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے مقامی شہری نے گندے پانی کی چائے بنانے کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا…

مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات: رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا

 کیا رمضان المبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم بات بتا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 12 گھنٹے کم ہونے کے باعث رمضان المبارک کا چاند 23 اپریل یعنی 29 شعبان کو نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، چنانچہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا تفصیلات کے مطابق اپریل کی 23 تاریخ کو اسلام آباد میں چاند کی عمر  11 گھنٹے 47 منٹ، لاہور میں 11 گھنٹے 38 منٹ اور کراچی میں 11 گھنٹے 56 منٹ…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: انور مقصود نے حالات حاضرہ کو بد ترین قرار دے دیا

پاکستان کے نامور مصنف اور میزبان انور مقصود حالات حاضرہ پر ہمیشہ ہی نہایت تنقیدی اور مزاحیہ انداز میں رائے کا اظہار کرتے ہیں، تاہم اس بار حالات حاضرہ پر بات کرتے ہوئے ان کا انداز پہلے سے کافی منفرد نظر آیا۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ ’مجھے آج کل ٹیلی ویژن پر کھانے پکانے کے تیل کے اشتہارات دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ان اشتہارات میں لوگ بہترین پکوان تیار کرتے نظر آتے ہیں، میں ٹی وی چینلز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس وقت اس قسم…

مزید پڑھیں

پاکستان کا افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، طورخم اور چمن بارڈر اگلے  ہفتے 6 سے 9 اپریل تک کھلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈرکھلے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق…

مزید پڑھیں

ایلس ویلز کا ڈینیل پرل قتل کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 برس قید میں تبدیل کیے جانے پر امریکا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکا کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور بیوروایلس ویلز کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ دہشت گردی سے متاثر افراد کی توہین ہے۔ ایلس ویلز کہتی ہیں کہ صحافی کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ اس کے علاوہ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ماریہ بی اور ان کے شوہر بڑے الزام سے بری

پاکستان کی نامورڈیزائنرماریہ بی کے ملازم میں رواں سال کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب ان کے دوبارہ کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ذرائع نے اتوار (29 مارچ) کو بتایا کہ ڈیزائنر ماریہ بی کے ملازم کا 26 مارچ کو کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ ہوا جس کے نتائج منفی آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیزائنر کے 30 سالہ ملازم عمر فاروق کے لاہور کی ایک لیپ میں کیے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت…

مزید پڑھیں

پاکستانی ڈریس ڈیزائنر نے کورونا سے بچاؤ کا لباس تیار کر لیا

کراچی: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں دنیا بھر میں مختلف سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں ایک پاکستانی ڈریس ڈیزائنر نے بھی مخصوص لباس تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ڈریس ڈیزائنر عاصم جوفا نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مخصوص لباس تیار کر لیا۔ ڈیزائنر کا اس لباس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ لباس ڈاکٹرز کی حفاظت کے پیش نظر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تیار کردہ لباس ڈاکٹرز کی حفاظت کے لیے بہترین ہے۔  ہماری ٹیم…

مزید پڑھیں