Khabarnamay

سیاہ فام شخص کی پولیس تحویل میں ہلاکت پر فیس بک نے احتجاجاً لوگو سیاہ کردیا

امریکہ: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے موقع پر اپنے احتجاج میں  فیس بک سمیت دیگر امریکی کمپنیوں کی جانب سے اپنا کمپنی لوگو سیاہ کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے دارالحکومت مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام شہری کو ہلاکت کر دیا جسکے بعد مختلف ریاستوں میں گزشتہ 6 روز سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا میں سیاہ فام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے اور انہیں بھی دیگر سفید فام شہریوں کی طرح آزادی کا حق دیا جائے۔

امریکی سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر متعدد امریکی کمپنیوں اور فیس بک نے بھی احتجاجی طور پر اپنا لوگو سیاہ کرلیا ہے اور ناروا سلوک پر شدید مذمت کی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اس موقع پر ایک طویل پوسٹ  شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’ہم سیاہ فارم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان تمام کے ساتھ بھی جو  انصاف کیلئے کام کر رہے ہیں جارج فلوئیڈ، بریونا ٹیلر، احمود آربیری اور دیگر افراد کے نام کبھی فراموش نہیں کیے جائیں گے‘۔ انہوں نے کہا ’میں جانتا ہوں کہ  اس لڑائی میں مدد کیلئے فیس بک پلیٹ فارم کو سیاہ فام لوگوں کی برابری اور تحفظ کیلئے  مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے‘۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ ’انصاف کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کو فنڈز کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہم ایک کروڑ ڈالر  کی امداد پیش کرتے ہیں‘۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر