Khabarnamay

ترکی کے سفیر کا راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ویب ڈیسک ۔ ترکی کے سفیر نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، چیرمین ار ڈی اے طارق محمود مرتضی اور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے عمارہ خان نے ترکی سفیر احسان مصطفی یرداکل کا استقبال کیا،ترکی سفیر نے کچن گارڈن کے پہلے منصوبے کا افتتاح کر دیا

ترکی سفیر احسان مصطفی یردا کل کی آر ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں گفتگو کہا کہ ترک صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، انکا مزید کنا تھا کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا لوگوں کی معاشی حالت بہتر کرنا ہے، ھم لوگوں کی صحت کی بہتری کے لے کیمائی مادوں کے بغیر سبزیاں مہیا کریں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان صدیوں کا پرانا رشتہ ہے ،ترک عوام کو پاکستانی بھائیوں سے محبت ہے ۔

انکا کہنا تھا کہجب بھی پاکستان آتے ہیں لوگوں کی جانب سے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے، ترکی کی حکومت بھی پاکستانی قوم کی مدد اور سہولیات کا سلسلہ جاری رکھے گی

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر