Khabarnamay

ماہرہ خان کے دل کا راجا کون؟ اداکارا نے راز سے پردہ اٹھا دیا

معصومہ

  • کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے خوابوں کے شہزادے کا نام بتا دیا۔ ماہرہ خان نے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا ہیں۔
    ماہرہ خان اور ایچ ایس وائے نے کورونا وائرس کے پیش نظر انسٹا گرام پر لائیو سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مختلف سوالات کے جوابات میں ماہرہ نے اپنے قریبی دوست بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ اپنے تعلق کا اظہار بھی کیا۔
    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے میرے خوابوش کا شہزادہ ’سلیم‘ مل گیا، مجھے معروف تاجر سلیم کریم سے پیار ہوگیا اور میرے لیے اس رشتے کو بیان کرنا بہت مشکل ہے.
    انہوں نے لکھا کہ ’معلوم نہیں سلیم مجھے کس نیکی کے بدلے ملے ہیں جبکہ میں اس کی مستحق نہیں تھی، اب وہ ہی میری زندگی کا مرکز ہیں‘۔
    تفصیلات کے مطابق برس مئی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔ اہرہ خان نے کچھ ماہ قبل ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں اور شادی کریں گی لیکن انہوں نے اس کا نام اور دیگر تفصیل فراہم نہیں کی تھی ۔
    ماہرہ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ جب سلیم کو دیکھتی ہیں تو کیسا محسوس کرتی ہیں جس کے جواب میں انہوں نے ڈرامہ سیریل’’ہمسفر‘‘ کا ایک ڈائیلاگ بولا’’پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ ان سے مل کر ایسامحسوس کرتی ہیں۔حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے سلیم کریم کو اپنی زندگی کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نیک کام ضرورکیا ہے جس کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا کیا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے حوالے سے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے لیے بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہوں وہ میرے لئے دنیا کا مرکز ہے اور میری زندگی اس کے ارد گرد گھومتی ہے۔
آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر