Khabarnamay

ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی ٹرانسپورٹ بس کے لیے 284 ملین ڈالر مہیا کریگا

ویب ڈیسک ۔ اسلام آباد میں وزارت اقتصادی امور اور اے ڈی بی پراجیکٹ فنڈنگ سندھ میں تعلیم کے شعبے اور کراچی ٹرانسپورٹ بس پراجیکٹ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔

 

پراجیکٹس کی فنڈنگ ایشین ڈویلپمینٹ بینک کریگامعاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بحتیار نے شرکت کی۔حکومت پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے کئے۔

 

اے ڈی بی کراچی ٹرانسپورٹ بس کے لیے 284 ملین ڈالر مہیا کریگا جس میں 11.8 ملین ڈالر گرانٹ شامل ہے، اے ڈی بی سندھ کی سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے 75 ملین ڈالر فراہم کریگا، سندھ سیکنڈری ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت اساتذہ کی تربیت،اسکولوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔

 

وفاقی وزیر خسرو بحتیار نے اے ڈی بی کا پراجیکٹس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی پبلک ٹرانسپورٹ بس سے ہوائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی،

 

سندھ سیکنڈری ایجوکیشن پروگرام کا دائرہ کار 10 اضلاع پر ہو گا اور ایجوکیشن پروگرام سے سندھ میں اسکولوں کا انفراسٹرکچر اور کوالٹی بہتر ہو گی۔

 

کنٹری ہیڈ اے ڈی بی نے کہا کہ ایشین ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں تعاون جاری رکھے گا۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر