Khabarnamay

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

اسلام آباد : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ نجی شعبے نے 25 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، عالمی منڈی میں آئندہ 2 ماہ میں گندم کی قیمتیں کم ہوں گی۔

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کی جائے، اجلاس میں صحت کے شعبہ کے لیے آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے اور آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کے لیے 3 ماہ تک مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حساس ادارے کو اسلام آباد میں 45 ایکڑ زمین الاٹ کرنے اور سی ڈی اے کو ڈھائی ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے لیے 40 کروڑ روپے اور پاک بحریہ کے لیے بھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کے افسران کو اعزازیہ دینے کی تجویز واپس لے لی گئی۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر