Khabarnamay

گزشتہ ہفتہ ھمارے لیے 19 سالوں میں مہلک ترین ثابت ہوا ہے:افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس

کابل : افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ پچھلے 19 سالوں کا سب سے مہلک ترین ہفتہ تھا جس میں افغان سیکیورٹی فورس کے 841 ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

 

او این ایس سی کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا کہ طالبان نے 32 صوبوں میں 422 حملے کیے ، جس میں 291 افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس (اے ڈی ایس ایف) کے ارکان ہلاک اور 550 زخمی ہوگئے۔

 

جاوید فیصل نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ، “تشدد کو کم کرنے کے لئے طالبان کا عزم بے معنی ہے ، اور ان کے امن سے متعلق ان کے اقدامات بیان بازی سے متصادم ہیں۔”

 

افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس نے طالبان کو متنبہ کیا کہ لوگوں کے خلاف جاری تشدد افغان حکومت کے لئے بالکل ناقابل قبول ہیں، اور اسے جلد از جلد ختم ہونا چاہئے اور ھمیں امن کی حقیقی اور مؤثر کوششیں شروع کرنی ہوگی۔

 

اس سے قبل افعان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس نے ایک گراف بھی جاری کیا تھا جس میں پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 147 شہری ہلاکتوں کو دکھایا گیا تھا۔

 

یاد رہے یہ تشدد کے واقعات اس وقت ہوئے جب افغان حکومت اور طالبان نے کہا ہے کہ وہ انٹرا افغان امن مذاکرات کے آغاز کے لئے ابتدائی بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں، افغانستان کی حکومت نے ملک میں پائیدار امن کے لئے 900 افغان طالبان کو رہا بھی کیا ہے۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر