Khabarnamay

اب گاڑی کی لاکنگ اور ان لاکنگ ایپل آئی فون سے بھی ممکن ہو گی

نیویارک:مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گاڑی لاک اور اسٹارٹ کرنے کے لیے آئی فون میں نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

سالانہ عالمی ڈیولپر کانفرنس میں ایپل کی سینئر مینیجر ایمیلی شوبرٹ کا کہنا تھا کہ ایپل موبائل فون کو گاڑی کی چابی کا نعم البدل بنانی چاہتی ہے اور اگلے سال میں آنے والی بی ایم ڈبلیو فائیو سیریز میں یہ نیا فیچر شامل ہو گا۔ ایمیلی شوبرٹ نے بتایا کہ ایپل بعد میں دیگر گاڑیوں میں بھی یہ فیچر متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے سیڈان کے قریب آئی فون لے جا کر دکھایا کہ گاڑی کا لاک کس طرح کھلے گا۔ گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے لیے ڈرائیور آئی فون کو گاڑی کے چارجنگ پیڈ پر رکھے گا اور انگنیشین بٹن کو دبا دے گا، جس سے گاڑی اسٹارٹ ہو جائے گی۔ پلان کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے مالکان گاڑی کی ورچل کی آئی مسیج کے زریعے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

ایپل اس نئے فیچر میں الٹر وائیڈ بینڈ ٹیکنالوجی کے استعمال کرے گی جس سے گاڑی کو زیادہ فاصلے سے ان لاک کیا جا سکے گا۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر