Khabarnamay

پاکستان میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگی، مزید 4 ہزار افراد وائرس کا شکار

اسلام آباد ۔  عالمی وبا کی صورتحال سنگین ہونے کے باوجود کورونا ٹیسٹوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگی۔ آج صرف 25 ہزار 13 ٹیسٹ کیئے جا سکے، 4 ہزار سے زائد وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 83 اموات بھی ہوئیں۔ ملک بھر میں کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سب سے زیادہ کورنا مریضوں کی تعداد سندھ میں 78 ہزار 267 ہو گی، پنجاب میں 74 ہزار 202، خیبرپختونخواہ 25 ہزار 380، اسلام آباد 12 ہزار 395، بلوچستان 10 ہزار 261، گلگت بلتستان ایک ہزار 423 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 27 مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورنا وائرس سے 4 ہزار 118 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں ایک ہزار 673، سندھ ایک ہزار 243، خیبرپختونخواہ 914، اسلام آباد 122 بلوچستان 114، آزاد کشمیر 28 اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کی تعدد 24 ہو گئی۔

 

ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1562 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں جبکہ 502 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر