Khabarnamay

وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے شوگر انکوائری کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد ۔ شوگر انکوائری کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، حکومت نے سپریم کورٹ مین درخواست دائر کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے شوگر انکوائری کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں حکومت نے موقف اپنایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا، دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا، سندھ ہائی کورٹ کے حکمنامہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کا بھی کوئی ذکر نہیں ۔سلام درخواست میں شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے، شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر