Khabarnamay

وزیراعظم کا اعشائیہ، دو بڑے اتحادی شریک نہیں ہوں گے

اسلام آباد ۔ پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت ، کوئی اتحادی ناراض ہے تو کسی کو تحفظات، ‏وزیر اعظم نے معاملات بہتر بنانے کیلئے اتحادیوں کو بنی گالہ میں اعشائیہ پر مدعو ‏کر رکھا ہے۔

 

اعشائیے میں دو بڑے اتحادی شریک نہیں ہونگے ، مسلم لیگ ق اور ‏بی این پی مینگل نے اعشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

مسلم لیگ ق کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ‏حکومت کی جانب سے باضابط عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، حکومت کے اتحادی ہیں مگر پارٹی رہنماؤں کی مصروفیت کے باعث عشائیہ میں ‏شریک نہیں ہورہے ۔ ق لیگ نے وضاحت کی ہے کہ بجٹ کی منظوری کے تمام ‏عمل میں وفاقی حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔

 

حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے بی این پی مینگل کی اعلی قیادت کو ‏وزیراعظم آفس کی جانب سے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے ۔ ذرائع ‏کے مطابق بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے عشائیے میں شرکت سے یہ کہتے ‏ہوئے انکار کیا ہے کہ جب اتحادی نہیں رہے تو عشائیے میں شرکت کیسے کریں۔ ‏ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپنے والد کے چیک اپ کے سلسلے میں ‏کراچی میں موجود ہے ۔ ‏

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر