Khabarnamay

پاکستان کا منفرد ریکارڈ رکھنے والی پائلٹس بہنوں کا ہوا بازی کا لائسنس بھی مشکوک

اسلام آباد ۔ اطلاعات کے مطابق وزارت ہوابازی کی جاری کردہ مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں دو خواتین پائلٹس بھی شامل ہیں، دونوں خواتین پائلٹس آپس میں بہنیں ہیں، دونوں بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا فلائنگ لائسنس مشتبہ بھی قرار دے دیا گیا ہے

متشبہ لائسنس کی فہرست میں115 نمبر پر ارم جبکہ 118 نمبر پر مریم مسعود کا نام درج ہے دونون بہنوں نے بیک وقت بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ریکارڈ قائم کیا تھا،وزارت ہوا بازی نے دونوں پائلٹس بہنوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔