Khabarnamay

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ، چار حملہ آور مارے گئے

کراچی ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب دہشتگردوں کے دستی بم کے حملے اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی اور چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 

پولیس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب دہشتگردوں کے دستی بم کے حملے میں دو افراد سمیت ایک پولیس اہلکار  زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا کو بتایا چار حملہ آور مارے گئے ہیں ، وہ ایک سلور کلر کی کرولا کار میں آئے تھے۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی متاثرہ عمارت کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر