Khabarnamay

پاک آرمی کی پہلی خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک آرمی کی میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے،ان کا تعلق پنج پیر ضلع صوابی سے ہے۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نگار جوہر کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔ وہ آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل قادر کی بیٹی اور آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر محمد عامر کی بھتیجی ہیں

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر