Khabarnamay

عالمی وباء: لکس اسٹائل ایوارڈز بھی موخر

 کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں تقریباً تمام بڑے اجتماعات کو متثر کیا وہیں پاکستان کے نامور لکس سٹائل ایوارڈز بھی منسوخ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈ کے منتظمین نے اعلان کیا کہ رواں سال ایوارڈ تقریب منعقد نہیں کی جائے گی جبکہ اس سال کی تقریب کا پورا بجٹ اخوت نامی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر فیشن اںڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان افراد پر خرچ کیا جائے گا جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

یونی لیور پاکستان کی بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈائریکٹر عاصمہ حق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مل کر لکس کو پاکستان کی سب سے بڑی ایوارڈز تقریب بنانے میں مدد کی اور اب اس مشکل وقت میں ہم اس ہی انڈسٹری کے ان افراد کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

منتظمین کے مطابق جہاں رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی 19ویں تقریب منعقد نہیں کی جاسکے گی وہیں ہم ایوارڈز جیتنے والوں کو ایوارڈز دینے کا کوئی بہترین راستہ تلاش کریں گے۔