Khabarnamay

مشہور زمانہ ترکی ڈرامہ ارطغرل پی ٹی وی پر اردو میں نشر ہو گا

 ترکی کا تاریخی اور مشہور ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) ہوم پررمضان میں نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر ‘ارطغرل غازی’ اردو میں ڈب کر کے ریلیز کیا جا رہا ہے۔ ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے۔

ارطغرل غازی پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ڈرامے کی ہر قسط روزانہ رات 12 بجے اور دن 12 بجے بھی دو بارہ نشر کی جائے گی۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر