Khabarnamay

لیجنڈری بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

ممبئی: معروف بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
اداکار کافی عرصہ سے ممبئی کے ہسپتال سرایچ ایم ریلاؤنس فاؤ نڈیشن میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز سانس میں دشواری کے باعث چل بسے۔
خیال رہے 2018 میں رشی کپور میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ نیویارک میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ ستمبر 2019 میں بھارت واپس پہنچے تھے۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر