Khabarnamay

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے سورۃ العصر کی تلاوت کر دی

 دہلی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے ایک لائیو سیشن میں سورۃ العصر کی تلاوت کی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنے فینز کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔اسی سیشن کے دوران ان کے مسلمان مداحوں نے ان سے سورۃ العصر کی تلاوت کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ مداحوں کی خواہش کی تکمیل میں تلاوت کی جسے اداکارہ کے ایک مداح نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکیا۔

آپ کے مزاج کے مطابق مزید تحاریر