وفاقی پولیس نے قاتل میاں بیوی گرفتار کر لئے

اسلام آباد: ایس پی رورل امجد فاروق بٹر کی ہدایت پر تھانہ کھنہ پولیس کی کاروائی، تھانہ کے علاقے بلال ٹاون میں 2018 کو ارشد خان نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہونے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے وفاقی پولیس نے بلال ٹاون میں 2018 کو ارشد خان نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہونے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، رانجھا شریف اورغفوران بی بی تھانہ کھنہ قتل کے مقدمے میں سال 2018 سے اشتہاری چلے آ رہے تھے۔ گرفتار  مجرمان کے خلاف…

مزید پڑھیں

وفاقی پولیس نے کار چوروں کا خطرناک گروہ پکڑ لیا

اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی، کار چوری میں ملوث بین الصوبائی خطرناک تین رکنی گروہ باسط عرف باسطا گینگ گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کار چوری میں ملوث بین الصوبائی خطرناک تین رکنی باسط عرف باسطا گینگ گرفتار کر لیا، گینگ میں باسط عرف باسطا, شہاب ظفران اور محمد رمضان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی10 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس کی جرم کی دنیا کے خلاف بڑی کاروائیاں

اسلام پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے، اس دوران اسلام آباد پولیس کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کی، پولیس نے خفیہ کاروائی میں گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والی ملازمہ جو کئی مقدمات میں اشتہاری تھی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا گیا مال مسروقہ طلائی زیورات,…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس کا عید الاضحی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا عید الضحیٰ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا عید الضحیٰ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے ایک ایس پی ، 3 ڈی ایس پیز ، 20 انسپکٹرز سمیت 604 افسران وجوان سپیشل ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا ہے، ون ویلنگ کرنے والوں کار ریسنگ ،اور ہیوی بائیکس کے خلاف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:تاجروں کا اپنے مطالبات کے لیے احتجاج

  اسلام آباد : تاجر اور پولیس آمنے سامنے، ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تاجروں کی احتجاجی ریلی اسلام آباد میں داخل ہو گئی۔   تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاجروں کی احتجاجی ریلی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ ریلی اسلام آباد میں داخل ہو گئی ہے، احتجاجی ریلی کو اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر پولیس نے روکے رکھا، پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج بھی کیا، جس سے ریلی میں دھکم پیل سے کئی تاجر زخمی بھی ہوئے۔   تاجروں کی احتجاجی ریلی اس وقت سرینہ چوک پہنچ…

مزید پڑھیں

خواجہ سرا قتل: وفاقی پولیس ابھی تک تفتیش میں اہم پیشرفت نہ کر سکی

اسلام آباد:گولڑہ میں مبینہ خواجہ سرا کے قتل کا معاملہ،وفاقی پولیس قتل کی تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقہ گولڑہ میں عمر عرف بینش نامی خواجہ سرا کے قتل میں پولیس ابھی تک کوئی اہم پیش رفت نہ کر سکی، پولیس کے مطابق انہوں نے عمر عرف بینش کی سی ڈی آر رپورٹ حاصل کر لی،سی ڈی آر رپورٹ کو بنیاد بنا کر 8 مشکوک افراد فہرست بنائی گئی ہے،8 مشکوک افراد میں سے چار کو شامل تفتیش کیا جا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس نے قلیل وقت میں17 سالہ گمشدہ لڑکا تلاش کر لیا

اسلام آباد: تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی 17سالہ گمشدہ لڑکے کو انتہائی قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔   بچے کے والدین نے پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی اور اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان اور اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکردگی کوسراہا ہے۔   تفصیلا ت کے مطابق مسمی ظہیر احمد نے مورخہ 07-07-2020کو تھا نہ سہالہ کو اطلاع دی کہ اس کا 17سالہ بیٹا…

مزید پڑھیں

وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈاﺅن

اسلام آباد: وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاﺅن جا ری ، مختلف کارروائیوں کے دوران 06 مجرمان اشتہاریوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کی مسروقہ شاہ زور گاڑی ،بھاری مقدار میں چرس، بئیر ، شراب ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔   تفصیلات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں کٹوتی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں کٹوتی کر دی،جون کی تنخواہ سے ایک ہزار سے 25 سو تک کٹوتی کی گئی ہے۔   پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے جونیئر اہلکاروں کی تنخواہ سے 1 ہزار جبکہ سنیئر سے 25 سو تک کٹوتی کی گئی ہے، مبینہ طور پر بغیر اجازت کرونا فنڈ کے لئے تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے، صرف اہلکاروں سے سب انسپکٹر رینک تک تنخواہ میں کٹوتی کی گئی ہے   پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس نے بھارتی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

اسلام آباد:  گزشتہ روز بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں شہریوں کی جانب سے تشدد کا کیس تھانہ سیکرٹریٹ میں ایس ایچ او سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس کی مدعیت میں نامعلوم شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز دو بھارتی کمیشن کے اہلکاروں نے گاڑی سے شہری کو زخمی کر دیا تھا، حادثے کے بعد بھارتی اہلکاروں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے جواب میں شہریوں نے بھارتی اہلکاروں کو پکڑ کر زدو کوب کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس…

مزید پڑھیں