سانحہ تیز گام کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

داخلہ اور ریلوے کی وزارتوں نے سانحہ تیزگام سے متعلق تحقیقاتی رپورٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیں۔ 15 افراد کو سانحے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ:مسنگ پرسن کیس میں مشیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مسنگ پرسنز اور جرائم کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم کے مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو 21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں

سگی بیٹیوں سے زیادتی کرنے والے باپ کی درخواست ضمانت مسترد

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دو بیٹیوں سے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ جہانزیب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعیہ اور ملزم کے مابین صلح نامہ ہو گیا ہے ۔بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے باپ کے خلاف متاثرہ بچیوں کی ماں کی مدعیت میں تھانہ کورال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق 15 سالہ عظمی اور 17 سالہ صفیہ کو ان کا حقیقی باپ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

مزید پڑھیں

ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل چھ دن لاپتہ رہنے کے بعد بازیاب ہو گئے ہیں۔ ساجد گوندل نے خود اپنی بازیابی کی تصدیق ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔

مزید پڑھیں

سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کوآئندہ سماعت تک سنتھیا رچی کو ملک بدر کرنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی وزارت داخلہ کے احکامات کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ سنتھیا رچی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ ویزامیں توسیع نہ کیے جانے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ:اگر ساجد گوندل پیر تک بازیاب نہ ہوئے تو سیکرٹری داخلہ خود عدالت آ جائیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیر تک بازیاب کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر محمد ساجد گوندل کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سامنے ساجد گوندل کی والدہ اور اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

مزید پڑھیں

10 غیر قانونی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

رحمان ملک کی امریکی خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

امریکی خاتون سینتھیا رچی کی سینیٹر رحمان ملک کیخلاف درخواست کے معاملے پر رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

مزید پڑھیں

مریم نواز نے کس بات پر نواز شریف سے ضد لگا لی؟

نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کے مکمل ہوتے ہی پاکستان واپس آئیں گے۔ نواز شریف اور میرے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اگر نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے تو کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی عدالت کو جلد پاکستان واپسی کی یقین دہانی

نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو صحت یابی کے فوری بعد پاکستان واپسی کی یقین دہانی کرا دی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی۔درخواست میں سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وباء کے باعث لندن میں علاج تاخیر کا شکار ہوا، ڈاکٹرز نے تاحال پاکستان سفر کی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹرز نے صحت یابی کے بعد اجازت دی تو پہلی فلائیٹ سے پاکستان آؤں گا۔

مزید پڑھیں

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی اپیلوں پر سماعت کل ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ:جانوروں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو شیروالے پنجرے میں بند ہونا چاہیے

چڑیا گھر کے جانوروں کی ہلاکت کے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور معاون خصوصی ملک امین اسلم نے جواب جمع کروانے کے بجائے مزید مہلت مانگ لی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ:شہزاد اکبر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں

صحت کارڈ۔ عدالت میں حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحت کارڈ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی تشہیر سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی پر بڑی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں تعمیرات پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ماسٹر پلان میں زون 4 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت نہیں تھی تو پھر کیوں اجازت دی؟ جس پر سی ڈی اے نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ماسٹر پلان میں ترامیم کرکے ہاوسنگ سوسائٹی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد میں زمینوں پر قبضہ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

کسی کی زمین پر قبضہ ہوا تو ڈی سی، تحصیلدار، ایس ایچ او ذمہ دار ہوں گے۔ ایف آئی اے کس قانون کے تحت ہاوسنگ سوسائٹی چلا رہی ؟

مزید پڑھیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے حکام کل ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں طلب

اداروں کے نام ہاوسنگ سوسائٹیز بنا کر چلانے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے حکام کل ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں طلب کر لیے گئے ہیں۔ اداروں کے نام ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا کر چلانے کے خلاف کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارے ادارے زمینوں کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں، ایف آئی اے کو کہاں اختیار ہے کہ وہ کاروبار کریں، انہیں خود ایسے معاملات کو…

مزید پڑھیں

چڑیا گھر کے جانوروں کی ہلاکت کیس، عدالت کا ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کے کیس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ داروں کے نام جمع کرانے کےلیے ایک اور موقع دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کی، سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وائلڈ لائف بورڈ ممبران جانوروں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔وائلڈ لائف بورڈ میں وزیر ماحولیاتی تبدیلی، چیئرمین سی ڈی اے سب شامل…

مزید پڑھیں

پب جی گیم پر پابندی ختم

آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے شوقین کےلیے خوشخبری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پب جی گیم پر پابندی کیخلاف درخواست منظور کرلی، عدالت نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری کھول دے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی…

مزید پڑھیں

پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو سیل کیا جائے:اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارحکومت میں راول ڈیم کے پاس پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو سیل کرنے اور معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا ہے۔   تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سی ڈی اے بورڈ نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ وزیراعظم نے راول جھیل کنارے تعمیرات کی اجازت دی تھی، لیکن پاکستان نیوی کلب کا نہ تو الاٹمنٹ لیٹر ہے اور نہ ہی اس کی منظوری…

مزید پڑھیں