حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کا سات اکتوبر کو کوئٹہ میں میدان سجانے پر غور

زرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 7 اکتوبر کو پہلہ جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پر غور کر رہی ہیں۔محمود خان اچکزئی نے 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی۔
محمود خان اچکزئی نے تجویز دی ہے کہ سات اکتوبر کو شہدائے تحریک جمہوریت بحالی ہے اس لیے تحریک کے شہداء کے دن پر پہلا جلسہ کوئٹہ میں کیا جائے۔

مزید پڑھیں

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہو گی

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پیپلز پارٹی کی صدارت میں آج ہو گی۔ اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس کانفرنس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اے پی سی میں ن لیگ کا وفد بھی شہباز شریف کی قیادت میں شریک ہوں گا، ن لیگ کے وفد میں مریم نواز، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف بھی وڈیو لنک سے اے پی سی میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمن اے پی سی ایجنڈے سے سخت غیر مطمئن

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اپوزیشن کی جماعتیں تاحال ایک ایجنڈے پر نہ آ سکیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے دئیے جانے والے ایجنڈے میں حکومت مخالف تحریک شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی حکومت کے لیے نیا دردِ سر

ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر اہم قانون سازی کے لئے حکومت کو حزب اختلاف کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے بل منظور کروانے کے باوجود حکومت سینیٹ میں قانون سازی کرانے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں