ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی حکومت کے لیے نیا دردِ سر

ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر اہم قانون سازی کے لئے حکومت کو حزب اختلاف کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے بل منظور کروانے کے باوجود حکومت سینیٹ میں قانون سازی کرانے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن:پولیٹیکل فنانس ونگ سے سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں پر بریفنگ طلب

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی درخواست پر 18 سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ سے اگلی سماعت پر بریفنگ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں

پاکستان:سات درجن سے زائد دہشتگردوں پر پابندیاں عائد ، تفصیلات سامنے آ گئیں

دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی پیشرفت میں حکومت پاکستان نے سات درجن سے زائد افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو کہ دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ہیں

مزید پڑھیں

پاکستان کی طرف سے کئی افغان طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد

عالمی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کے مطابق جمعے کی شب دیر سے جاری کیے جانے والے احکامات میں جن درجنوں افراد پر مالی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں طالبان مذاکراتی ٹیم کے رکن ملا عبدالغنی برادر، طالبان کے نائب سربراہ سراج الدین اور حقانی خاندان کے متعدد افراد شامل ہیں۔ پابندی کی زد میں آنے والے گروپوں کی فہرست میں طالبان کے علاوہ دوسرے افراد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دوست ممالک سے رابطے کا فیصلہ

FATF

اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دوست ممالک سے تعاون اور رابطے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے شرکت کی۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ملک کے مختلف مالیاتی و…

مزید پڑھیں

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات کا آج آخری روز

FATF

اسلام آباد: پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات کا آج آخری روز ہے۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستانی اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات تیار ‏کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، اس حوالے سے ووٹنگ آئندہ ماہ ہو گی۔ مذاکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پاکستان کی رپورٹ پر فیٹف اجلاس میں اظہار اطمینان کیا گیا۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ مذاکرات میں گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا…

مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف کی شرط؛ قائمہ کمیٹی داخلہ نے باہمی قانون معاونت بل منظور کر لیا

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور دیگرسنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائی سے متعلق بل منظور کرلیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چئیر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔…

مزید پڑھیں

پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کی کوشش شروع کر دی

FATF

اسلام آباد: پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطے کرکے لابنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 20 جنوری کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 27 نکات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی، جبکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھی سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی گئی۔ ایف اے ٹی ایف کے چار روز جاری ر ہنے والے اجلاس میں پاکستان کا 18 رکنی وفد وزیر اقتصادی امور…

مزید پڑھیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا انسداد منی لانڈرنگ بل پر تحفظات کا اظہار

FATF

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے  ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کے مطالبات طلب کر لیے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ کیا منی لانڈرنگ کی سزائیں بڑھانے سے ایف اے ٹی ایف خوش ہو جائے گی؟  حکومت جلد بازی میں قانون پاس کرانے کی کوشش نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ کمیٹی اراکین نے…

مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدرآمد؛ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری

اسلام آباد: حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 جاری کر دیا ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت 10 ہزار ڈالرز سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے پر جرمانہ اور سات سال تک کی قید کی سزا سنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ 15 تولہ سے زائد سونا بیرون ملک لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا جس کے تحت دس…

مزید پڑھیں

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے ہوشیار

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔ سیونگ اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کے لیے قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو بھی دائرہ قانون میں لانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ خبرنامے کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ قانون سے سیونگ اسکیم میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسگ کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد ملے…

مزید پڑھیں